Read in English

ریٹیلر: imei-lookup
میرے ایک دوست کو جو کہ اپنی ذاتی موبائل شاپ چلا رہا ہے ۔ ایک مسئلہ کا سامنا کئی مرتبہ کرنا پڑا۔میرے دوست کو اسی سلسلے میں کئی مرتبہ قانونی کاروائی کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔اور کافی پریشانی اٹھانا پڑی ۔ دراصل میرے دوست نے موبائل پرچیز کیا مگر بعد میں موبائل چوری کا ثابت ہوا ۔اور میرے دوست کو پولیس اور قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی صورت حال نے مجھے سوچنے پر مجبور کیا ۔اور یہی سوچ اس جدید اور سہل اور انتہائی مفید ویب سائٹ کی تخلیق کا باعث بنی ۔یہ ویب سائٹ آپکے قیمتی موبائل کو محفوظ بناتی ہے۔ وہ بھی آسان اور دلچسپ طریقے سے۔آپکا وقت اور پیسہ ضائع ہونے سے بچاتی ہے۔ معزز کسٹمرز آئے دن موبائل چوری اور چھینے جانے کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔ چھینے جانے والے موبائلز کے مالکان عدم تحفظ کا شکار ہیں جسکی بڑی وجہ یہ ہے کہ موبائل مالکان کے پاس اپنا محفوظ کرنے کا کوئی معقول پلیٹ فارم نہیں اور نہ ہی موبائل مالک کے پاس ۔ اپنی ملکیت کا کوئی ثبوت ہوتا ہے۔ یہ ویب سائٹ اسی طرح کے مسائل کا حل ہے یہ ویب سائٹ استعمال کرنا بہت دلچسپ اور آسان ہے۔ چند آسان سے مراحل سے گزرتے ہوئے آپ اپنے موبائل کو ہمیشہ کے لئے محفوظ بنا سکتے ہیں ۔
سائن اپ
موبائل ڈیوائس رجسٹریشن
موبائل کا سیریل نمبر یعنی آئی۔ ایم ۔ای ۔آئی نمبر جو کہ آپ اپنے موبائل سے #06#* ڈائل کر کے حاصل کر سکتے ہیں پندرہ ہندسوں پر مشتمل یہ کوڈ آپ کے موبائل کا سیریل نمبر یاآئی۔ ایم ۔ای ۔ آئی نمبر ہے۔ سوال اب یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ سب کرنے کا کیا فائدہ ہوگا؟۔ جیسے ہی آپ لاگ ان کرنے کے بعد رجسٹر کرتے ہیں۔آپ کا فراہم کردہ ڈیٹا ہماری آن لائن ڈیٹا بیس میں شامل ہو جاتا ہے اور موبائل آپ کے نام شناختی کارڈ اور فون نمبر کے ساتھ آپ کے نام پر محفوظ ہو جاتا ہے۔ اور موبائل چوری ہونے کی صورت میں سنگل کلک کے ذریعے یہاں پر موبائل چوری یا گم ہونے کی رپورٹ کر سکتے ہیں ۔موبائل چوری ہونے کے بعد جیسے ہی فروخت کے لیے مارکیٹ میں آتا ہے دکاندار موبائل کے سیریل نمبر کو ٰ آئی ایم ای آئی بک پر سرچ کرتا ہے ۔ آپکا فراہم کردہ مکمل ڈیٹا سامنے آجاتا ہے۔ جس میں آ پ کا نام شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر شامل ہوتا ہے اس صورت میں دکاندار آپ کو کال کر کے مطلع کر سکتا ہے۔
نوٹ:
اپنا موبائل چوری یا گم ہونے کے بعد آئی ایم ای آئی بک پر اپنے موبائل کے چوری ہونے کی رپورٹ ضرور کریں کیونکہ اسی صورت میں آپکا سٹیٹس اپ ڈیٹ ہوگا ۔
فوائد:
چوری شدہ موبائل فروخت کرنا چور کے لیے مشکل ہو جائے گا۔ اس سے جہاں موبائل چوروں کی حوصلہ شکنی ہو گی وہیں آپ کا موبائل آ پ کو واپس ملنے مواقع موجود ہوں گے ۔ اس کے علاوہ اگر آپ کے موبائل کو غیر قانونی سر گرمیوں میں استعمال کیا جاتا ہے تو آپ کی موبائل چوری ہونے کی رپورٹ کی وجہ سے غیر قانونی استعمال کے آپ ذمہ دار نہیں ٹھہرائے جا سکیں گے۔آآپکا موبائل محفوظ، آپ محفوظ ، آپ کا مستقبل محفوظ۔ آپ اور آپ کا مستقبل ہمارے لئے اہم ہے ۔ آئی ایم ای آئی بک یہ تمام خدمات مفت فراہم کر رہی ہے تاکہ وطن عزیز سے چوری جیسی غلیظ حرکت کی حوصلہ شکنی کی جا سکے ۔

©:2016 IMEI-Book Design by: Wise Developers